بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
ایدھی کو طالبان سے ‘خطرہ’ لاحق

عبدل ستار ایدھی۔ ڈان ڈاٹ کام فوٹو
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو طالبان کے جانب سے مبینہ خطرے کے پیش نظر ہمّہ وقت سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے ۔
ایک سرکاری عہدے دار نے خبر رساں ادارے کو نام نہ ظاہر کی شرط پر بتایا کہ ایدھی کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے خطرہ لاحق ہے، وہ انہیں اغوأ کرکے ان کے بدلے عسکریت پسندوں کو چھڑانا چاہتے ہیں۔
عہدے دار نے مزید بتایا کہ ایدھی کو پانچ جون سے دو مسلح پولیس اہلکارفراہم کر دیئے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر اسلم خان نے بتایا کہ ہٹ لسٹ پر مشتمل ایک خط پکڑا گیا تھا جس میں ایدھی کےساتھ ساتھ دو پولیس افسران کے نام بھی شامل تھے جن میں وہ خود بھی ہیں۔
پچاسی سالہ ایدھی نے کہا کہ انھوں نے سیکیورٹی کو قبول تو کرلیا ہے لیکن وہ فلاحی کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ایدھی کے بیٹے فیصل کے مطابق طالبان چھ جون کو ان کے والد سے ملنے ان کے دفتر آئے تھے اور انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ان کا ہدف نہیں ہیں۔
فیصل نے کہا کہ طالبان نے ان کے والد کو قابلِ احترام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے فلاحی کاموں کی قدر کرتے ہیں ۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں
Urdu Englishاپنی رائے دیجئے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار






کمال ہے ایدھی صاحب کو ١٩٨٨ میں بھی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے یہی کہکر ڈرایا اور اس کی خوب تشہیر بھی کی تھی