کوئٹہ کے قریب ٹرک اور بس کا تصادم، آٹھ افراد ہلاک

Tuesday 31 July 2012
0
rescueworkers_afp-670

امدادی کارکن۔ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ تحصیل کے قریب ٹرک اور بس کے تصادم میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

بس سکھر سے کوئٹہ جارہی تھی جب مچھ کے قریب نیشنل ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

بریک فیل ہونے کے بعد بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور ٹرک سے ٹکراگئی۔

حادثے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ تیرہ مسافر زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

البتہ لیویز فورس نے ٹرک اور بس کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔۔

اسی موضوع پر

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: