طرابلس میں ملٹری پولیس آفس کے قریب کار بم دھماکہ

Saturday 4 August 2012
0

دھماکے میں تباہ حال گاڑی۔ اے پی فوٹو

طرابلس: طرابلس میں ہفتے کی صبح  ملٹری پولیس آفس کے قریب ایک کار بم دھماکہ ہوا۔ ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار کے مطابق اس نوعیت کا حملہ گزشتہ سال معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک تیونس شہری زخمی ہوا لیکن ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دھماکے کے بعد اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: