بالی نامہ
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات، چار ہلاک
Saturday 11 August 2012

کراچی میں نامعلوم نشانہ باز قاتلوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔۔ رائٹرز تصویر
کراچی: کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت مزید چار افراد قتل کردیے گئے۔
کراچی میں نامعلوم نشانہ باز قاتلوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
گزشتہ شب کھارادر ککری گراونڈ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی۔
علاقہ قصبہ کالونی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے دو کارکن زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جبکہ سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
محمود آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اس کے علاوہ بھیم پورہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا





