بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
وزیراعظم کسی عدالت کو جواب دہ نہیں، اٹارنی جنرل
Monday 13 August 2012

اٹارنی جنرل عرفان قادر۔ – فائل فوٹو
اسلام آباد: اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آئین کے مطابق حکومت کے سربراہ ہیں اور عدالت کو چاہئے کہ وزیراعظم کی عزت کرے۔
لاہور بار ایسویس ایشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کسی عدالت کو جواب دہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدالتوں کی عزت کی تھی اور عدلتوں کو بھی انہیں عزت دینا چاہئے تھی۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت ایسی فضاء پیدا کرے جس سے ریاستی اداروں میں تصادم نہ ہو۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار





