سپر مین کے نئے کارنامے
گومل زم ڈیم کے مغوی ملازمین کی ویڈیو جاری
Tuesday 11 September 2012
لاڈھا: طالبان نے گزشتہ ماہ اغواء ہونے والے گومل زم ڈیم کے آٹھ ملازمین کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
منگل کو جاری ہونے والی اس وڈیو میں مغوی ،حکومت سے اپنی رہائی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
وڈیو میں ایک مغوی کہہ رہا ہے کہ ” ہم حکومت پاکستان اور واپڈا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری جلد از جلد باحفاظت رہائی ممکن بنائیں”۔
مغویوں نے طالبان کے مطالبات کو فوری پورا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے وڈیو میں بتایا ہے کہ ان کے ایک ساتھی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ دو پک آپ گاڑیوں پر سوار یہ اہلکار پندرہ اگست کو ڈیم سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جاتے ہوئے وانا ٹانک روڈ پر مرتضٰی گوٹھ کے مقام سے اغواء ہو گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق، اغواء ہونے والوں میں انجنیئر، ایک سب انجنیئر، دو ڈرائیور، ایک باورچی، دو سیکورٹی اہلکار اور ایک مزدور شامل ہیں۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پیپلز پارٹی کا زوال
- ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا، الطاف






