اوکلا ہوما میں تباہی
مستونگ میں فائرنگ، نو مزدور ہلاک
Thursday 13 September 2012
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نو مزدور ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
واقعہ جمعرات کو کوئٹہ سے تقریباً پچیس کلو میٹر دور دشت میں پیش آیا۔
سرکاری عہدے دار عرفان شاہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ چار سے پانچ افراد پر مشتمل مسلح گروپ نے زیر تعمیر سڑک پر کام میں مصروف مزدوروں پرفائرنگ کردی جس سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس افسر محمد اسمائیل نے بھی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
صوبے کو فرقہ واریت، طالبان کے حملوں اور قبائلی تصادم جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا






