بجاتے رہو
پٹرول چھ روپے مہنگا ہونے کا امکان
Saturday 15 September 2012
اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سترہ ستمبر سے پٹرول 6٫52 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔
یہ تجویز ہفتے کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی ایک سمری میں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، سمری میں پٹرول 6٫52 ، ہائی آکٹین 1٫50روپے جبکہ مٹی کا تیل 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح، ہائی سپیڈ ڈیزل 1٫74 روپے اور لائٹ ڈیزل 14 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، پٹرول مہنگا ہونے سے سی این جی بھی 6٫20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوسکتی ہے۔
قیمتوں میں اضافہ اور کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کل کرے گی۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں
Urdu Englishاپنی رائے دیجئے
ایک تبصرہ
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- چندر بھان کا جھنگ







بالکل غلط ہوررہا ہے۔