بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
حقانی نیٹ ورک پر پابندی کی دستاویزات جاری
Thursday 20 September 2012

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی ۔ اے پی تصویر
واشنگٹن: امریکہ نے حقانی نیٹ ورک پر پابندی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے دستاویزات بھی جاری کردیں۔
اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے حقانی نیٹ ورک پر پابندی کے باضابطہ اعلان کے بعد جاری دستاویزات میں اس تنظیم کے اراکین کی جائیداد اور اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ میں حقانی نیٹ ورک سے کسی بھی قسم کے لین دین یا کاروبار پر بھی پابندی ہوگی۔
حقانی نیٹ ورک پر افغانستان میں اتحادی فوجوں، فوجی اڈوں اور سفارتخانوں پر حملوں اور دہشتگردی کے الزامات ہیں۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار





