چین کا تیز ترین سپر کمپیوٹر
کراچی میں فائرنگ سے سابق رکن اسمبلی ہلاک
Saturday 22 September 2012

کراچی میں پولیس- فائل فوٹو
کراچی: کراچی کے علاقے محمودآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق رکن اسمبلی ملک عطا کو ہلاک کردیا۔ مقتول اقلیتی نشست پر سندھ اسمبلی کے سابقہ رکن بھی رہ چکے ہیں۔
بلوچ کالونی تھانے کی حدود محمودآباد نمبر تین میں گھر کے باہر بیٹھے سابق رکن سندھ اسمبلی ملک عطا پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔۔
پولیس کے مطابق مقتول پر تیس بور پستول سے حملہ کیا جس سے ان کے جسم کے اوپری حصے میں چار گولیاں لگیں۔
ان کے سوگواروں میں پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔
تاہم پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- چندر بھان کا جھنگ





