کراچی: فیکٹری میں آگ، دو افراد زخمی

Friday 5 October 2012
2

سائٹ ایریا میں پیپر اور ٹشو بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی چھ سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائل فوٹو

کراچی: کراچی  کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک فائر فائٹر سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

سائٹ ایریا میں پیپر اور ٹشو بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ کی چھ سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصرف ہیں۔

 امدادی کوششوں کے دوران فائر فائٹر سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تاہم فیکٹری میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

 آگ فیکٹری میں جاری تعمیراتی کام کے دوران ویلڈنگ کی چنگاری کے باعث لگی۔

 آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھو ں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا تاہم ٹشو پیپر اور پیمپر کے بڑے گودام کو جلنے سے بچالیا گیا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

2 تبصرے
  1. Nawil nigar Razia But ka Intiqal hogaya Mujah bhot Afsos hai. Wo bhot Achi Nawil nigar thi, un k nawil per kai filma bhi bani hai

  2. Sahnaha Baldia Town ka Atish zadgi se bhot log mary or ab yeh shair shah ma yeh waqai hova jis ma zada logo ki Amwat nahi hoi, magar ye kab tak hota raha ga.