بالی نامہ
کوئٹہ دھماکہ:ایک ہلاک، چودہ زخمی
Monday 8 October 2012
کوئٹہ : کوئٹہ کی ایک مصروف مارکیٹ میں بم دھماکے سے ایک ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کو سبی اور کراچی سے ملانے والے ڈبل روڈ پر یہ دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئ۔
اس روڈ پر مشہور بڑیچ مارکیٹ کے پاس یہ دھماکہ ہوا جس میں چار پولیس اہلکار سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے۔
بعد ازاں دھماکے میں زخمی ایک بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے جہاں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوا وہیں اطراف کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا






