چین کا تیز ترین سپر کمپیوٹر
رمشا مسیح کیس: حکم امتناعی میں توسیع کردی گئی
Wednesday 17 October 2012

عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ پر حکم امتناعی میں توسیع کردی۔ اے ایف پی فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمشا مسیح کیس کی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت چودہ نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
بدہ کے روز عدالت نے رمشا مسیح کیس کی ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت، چوہدری عبدالعزیز ایڈوکیٹ نے مدعی ملک عماد کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا۔
عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ پر حکم امتناعی میں توسیع کردی۔
کیس کی سماعت چودہ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- چندر بھان کا جھنگ





