زہرہ شاہد کے قتل پر احتجاج
افغان امن کونسل کا وفد کل پاکستان آئے گا

ربانی کو ستمبر دو ہزار گیارہ میں اپنے والد برہان الدین ربانی کو قتل کیے جانے کے بعد کونسل کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ رائٹرز فائل فوٹو۔
اسلام آباد: افغان امن کونسل کا وفد کل پاکستان آئے گا جو امن اور مفاہمتی عمل پر پاکستانی قیادت سے مذاکرات کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، افغان امن کونسل کے چیئرمین صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں وفد تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے گا۔
افغان وفد افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل پر پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے گا۔
افغان وفد صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
کابل نے دو ہزار دس میں ایک دہائی سے جاری افغان جنگ کو ختم کرنے کے لیے کونسل قائم کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادی دو ہزار چورہ میں افغانستان سے واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ربانی کو ستمبر دو ہزار گیارہ میں اپنے والد برہان الدین ربانی کو قتل کیے جانے کے بعد کونسل کا سربراہ بنایا گیا تھا۔





