ایم کیوایم کا ریفرنڈم ملتوی

Sunday 11 November 2012
0

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین۔ فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے محرم الحرام کے احترام میں چودہ نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم ملتوی کردیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

ریفرنڈم موٴخر کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طورپرکیا۔ اجلاس کے بعد پارٹی کے قائد الطاف حسین نے دوسری بار ریفرنڈم ملتوی کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ایم کیوایم نے ملک میں بڑھتی دہشت گردی کے پس منظر میں پہلے آٹھ نومبر کو ایک عوامی ریفرنڈم منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جسکو کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیازدو ہزار بارہ کے باعث موخر کر کے چودہ نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریفرنڈم میں پوچھا جانا تھا کہ عوام قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاھتے ہیں یا پھر طالبان کا۔

ریفرنڈم ملتوی کئے جانے کا فیصلہ محرم الحرام کے احترام اور محرم کے آغاز سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلہ میں علمائے کرام سے ملاقاتوں اور دیگرمصروفیات کے باعث کیا گیا۔

ایم کیوایم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی ریفرنڈم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا