بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
پیٹریئس کے بعد جان ایلن بھی اسکینڈل میں پھنس گئے
Tuesday 13 November 2012
واشنگٹن: سابق سی آئی اے چیف کے بعد اب افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن بھی ایک خاتون کے حوالے سے ایک اسکینڈل میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی کمانڈر جان ایلن پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریئس کے سیکس اسکینڈل کے منسلک ایک خاتون کو نازیبا ای میلز کیں۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔
امریکی سیکرٹری دفاع کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے دوران جان ایلن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب جنرل ایلن نے کسی بھی قسم کے نامناسب طرز عمل کی تردید کی ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار






