کابل میں راکٹ حملہ، ایک ہلاک

Tuesday 13 November 2012
0

افغان پولیس۔ – فائل فوٹو

کابل: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں منگل کے روز تین راکت فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

شہر کی پولیس کے سربراہ محمد ایوب سولنگی نے اے ایف پی کو بتایا کہ  یہ لوگ پاس سے گزر رہے تھے جب یہ راکٹ فائر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین راکٹ فائر کیے گئے لیکن باقی دو راکٹوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

کابل پولیس کے جرائم کی تفتیش کے ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل محمد ظاہر کا کہنا تھا کہ راکٹ کابل کے شمال مشرقی حصے میں فائر کیا گیا جس کے قریب ایک نجی ٹی وی اسٹیشن ہے اور افغان انٹیلی جنس سروس کے زیر استعمال آفس کمپاؤنڈ  بھی ہے۔

کابل کے ڈپٹی پولیس چیف داؤد امین کے مطابق چار راکٹ شہر میں فائر کیے گئے جس میں ایک گھر تباہ ہوا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: