بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
ہرمعاملے پر نوٹس لینے کا اختیار ہے، چیف جسٹس
Thursday 15 November 2012
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس کسی بھی معاملے کا جائزہ لینے کا عدالتی اختیار موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ تنہا اچھی حکمرانی قائم نہیں کرسکتا۔
فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ دیگر اداروں کیلئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے مقدمات کو نمٹانے کی رفتار پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت پر اعتماد کی وجہ سے لوگ زیادہ مقدمات لا ر ہے ہیں اورسپریم کورٹ کے ججوں کی محنت سے اچھے نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بتایا کہ ججز کی کمی دور کرنے کیلئے وفاق کو تجاویزبھجوائی ہیں لیکن چھ ماہ تک جواب موصول نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے انسانی حقوق سے متعلق درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- اسلام آباد: ٹی ٹی پی کی جانب سے بزنس مینوں سے بھتے کا مطالبہ
- چندر بھان کا جھنگ






