بال ٹھاکرے انتقال کرگئے

Saturday 17 November 2012
0

بال ٹھاکرے۔—اے ایف پی فوٹو

ممبئی: ہندوستان کی دائیں بازو کی جماعت شیو سینا کے رہنما بال ٹھاکرے شدید علالت کے بعد ہفتے کو ممبئ میں چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 انکے ڈاکٹر جلیل پارکر نے ممبئی میں انکے گھر کے باہر جمع عقیدت مندوں کے ہجوم کو انکے انتقال کی خبر سنائی۔

 بال ٹھاکرے جگر اور پھیپھڑوں کے عارضے  میں مبتلا تھے اور ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 اس سے قبل شیو سینا کے ترجمان نے آج صبح انکی طبعیت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

 ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلئے اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو طلب کرلیا گیا ہےجبکہ ان کی رہائش گاہ متوشری کے باہر بھی انکے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔

اُنکے خاندانی ذرائع نے بھی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اہل خانہ میں انہوں نے بیوی مینا اور دو بیٹوں جے دیو اور ادّھو کو سوگوار چھوڑا ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا