بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
ٹی پی پی نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
Tuesday 27 November 2012
پشاور: پاکستان تحریک طالبان نے سینیئر صحافی حامد میر پر حملے کرنے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی اور خبردار کیا کہ سیکیولر ایجنڈا کو فروغ دینے والے ہر شخص پر حملے کیے جائیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ‘حامد میر سیکیولر ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اسلام کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں کی مدد کررہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو ہدف بنانے والوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جائے گا۔
واضع رہے کہ پیر کوحامد میر کی گاڑی کے نیچے سے بارود سے بھرا ایک بیگ برآمد ہوا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا – ظاہر شاہ شیرازی
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار







Trackbacks & Pingbacks
[...] اسکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا – ظاہر شاہ شیرازی ٹی پی پی نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی | Dawn Urdu ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [...]