بالی نامہ
لاہور ہائی کورٹ کا وفاق کو کالاباغ ڈیم تعمیر کرنیکا حکم
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر جلد شروع کرے۔
کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیخلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں نےعدالت کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 اور 1998میں باقاعدہ تمام صوبوں کے اعتراضات دور کرتے ہوئے، اتفاق رائے کیا تھا کہ ڈیم کی تعمیر جلد کی جائے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے بارے میں صوبوں کے اعتراضات دور کردیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 154 کے تحت یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم جلد تعمیر کرے۔
اے این پی کا اعتراض
دوسری جانب اے این پی کے سینیٹر زاہد نے اس فیصلے پرسپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کبھی بھی کالا باغ ڈیم نہیں بننے دے گی۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا






