بالی نامہ
افغانستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکہ میں دس شہری ہلاک

قندھار میں ہونے والے ایک حالیہ دھماکہ کا منظر۔ – فائل فوٹو
قندھار: حکام کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکہ سے ایک خاتون اور پانچ بچوں سمیت دس شہری ہلاک ہوگئے۔
ارزگان صوبے کے ڈسٹرکٹ گورنر نعمت اللہ خالقی نے اے ایف پی کو بتایا کہ دیہہ راود ڈسٹرکٹ میں متاثرہ خاندانوں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ایک رشتہ دار، جو حال ہی میں مکہ سے لوٹے تھے، سے ملنے جا رہے تھے۔
خالقی کے مطابق ہلاک شدگان میں چار مرد، ایک خاتون اور باقی بچے ہیں۔ اسکے علاوہ آٹھ افراد، جو واقعہ میں زخمی ہوئے، ان میں بھی مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عبداللہ ہمت نے بھی اموات کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
صدر حامد کرزئی کی حکومت گرانے کے مقصد سے افغان فوجوں اور قریباً ایک لاکھ نیٹو افواج سے نبرد آزما طالبان عسکریت پسندوں نے سڑک کنارے نصب بموں کواپنا ترجیحی ہتھیار بنایا ہوا ہے۔
حالانکہ طالبان اپنا نشانہ عسکری افواج بتاتے ہیں مگر متعدد عام شہری بھی وہی سڑکیں استمعال کرتے ہوئے اکثر انکا شکار ہو جاتے ہیں۔
روان ماہ کے اوائل میں بھی سترہ شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھے مغربی افغانستان میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آتے ہوئے سڑک کنارے نصب بم کا شکار ہو گئے تھے۔
رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں ایک ہزار ایک سو پینتالیس افغان شہری ہلاک جبکہ تقریباً دو ہزار زخمی ہوئے اور اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے اکثریت سڑک کنارے نصب بموں کا شکار بنی۔
ہلاک شدگان میں تقریباً تیس فیصد خواتین اور بچے تھے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پیپلز پارٹی کا زوال





