زہرہ شاہد کے قتل پر احتجاج
محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں
Sunday 2 December 2012

محمد آصف کا ایک انداز۔ – فوٹو وائٹ اسٹار
اسپورٹس ڈیسک: پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ایونٹ میں محمد آصف نے ہفتہ کے روز سیمی فائنل میں مالٹا کے ایلکس بورگ کو ہرادیا۔
آصف نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل مقابلے میں آصف نے ایک کے مقابلے میں سات فریم سے کامیابی حاصل کی۔
محمد آصف اسنوکر کے فائنل میں پہنچنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ ان سے قبل محمد یوسف انیس سو چورانوے میں عالمی ٹائٹل جیت چکے ہیں جب کہ دو ہزار تین میں صالح محمد فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئے تھے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا





