بالی نامہ
کراچی میں چوّن مشتبہ افراد گرفتار
Saturday 8 December 2012
کراچی: کراچی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے نائب امیر کے بیٹے اور پندرہ مفرور اور ایک اشتہاری سیمت چوّن مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی گرڈ اسٹیشن کے قریب سے ٹی ٹی پی کراچی کے نائب امیر کے بیٹے عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا۔۔
جبکہ ویسٹ زون پولیس کے مختلف تھانوں نے چوبیس گھنٹوں میں اکیس مشتبہ افراد کوگرفتار کیا جن کے قبضے سے ایک رائفل، نو ٹی ٹی پستول، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا۔
دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے بھی پندرہ مفرور اور ایک اشتہاری ملزم سیمت تینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا






