دورہ ہندوستان: واٹمور نے اجمل کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا

Friday 14 December 2012
0

مایہ ناز پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔۔۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے ہندوستان کے مختصر دورے کیلیے آف اسپنر سعید اجمل کو ٹرپم کارڈ قرا دیا ہے۔

واٹمور نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سب جانتے ہیں اجمل ایک بہترین باؤلر ہے اور وہ ہمیشہ سے ہمارا ٹرمپ کارڈ رہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لیے انتہائی اہم اور حریف ٹیموں کیلیے ہمیشہ سے خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔

ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر فائز باؤلر سعید اجمل نے 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 109 اور 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 69 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز اجمل کی “دوسرا” پر مسلسل مشکلات کا شکار رہے ہیں تاہم اس بار خراب فارم کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیے گئے شاہد آفریدی کی عدم موجودگی میں ان پر اضافی ذمے داریاں ہوں گی۔

وآٹمور نے کہا کہ “انضمام پاکستان کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی ہیں، ماضی قریب میں ریٹائر ہونے کے باعث جن بالروں کا انہوںنے سامنا کیا ہے ان سے نمٹنے کے گر بلے بزوں سکھا سکتے ہیں”۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انضمام کو سیریز در سیریز کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

واٹمور کا کہنا تھا کہ “انہوں نے ہندوستانی باؤلرز کا سامنا کیا ہے اس لیے وہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ہمارے بلے بازوں کو اس بات سے بھی آگاہ کریں گے کہ جن کھلاڑیوں کا ہم سامنا کرنے جارہے ہیں، ان کا انہوں نے کس طریقے سے سامنا کیا تھا”۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے ہندوستان کے مختصر دورے کیلیے آف اسپنر سعید اجمل کو ٹرپم کارڈ قرا دیا ہے۔

واٹمور نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سب جانتے ہیں کہ اجمل ایک بہترین باؤلر ہے اور وہ ہمیشہ سے ہمارا ٹرمپ کارڈ رہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لیے انتہائی اہم کھلاڑی اور حریف ٹیموں کیلیے ہمیشہ سے خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔

ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر فائز باؤلر سعید اجمل نے 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 109 اور 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 69 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز اجمل کی “دوسرا” پر مسلسل مشکلات کا شکار رہے ہیں تاہم اس بار خراب فارم کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیے گئے شاہد آفریدی کی عدم موجودگی میں ان پر اسپن ڈپارٹمنٹ کی اضافی ذمے داریاں ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا جمعے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہونے والا ٹریننگ کیمپ بارش کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے، 22 دسمبر کو انڈیا روانگی سے قبل کیمپ میں سابق کپتان انضمام الحق بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے میں مدد کریں گے۔

واٹمور نے کہا کہ “انضمام پاکستان کرکٹ کے ایک عظیم کھلاڑی ہیں، ماضی قریب میں ریٹائر ہونے کے باعث جن بالروں کا انہوںنے سامنا کیا ہے ان سے نمٹنے کے گر بلے بزوں سکھا سکتے ہیں”۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انضمام کو سیریز در سیریز کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

واٹمور کا کہنا تھا کہ “انہوں نے ہندوستانی باؤلرز کا سامنا کیا ہے اس لیے وہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ہمارے بلے بازوں کو اس بات سے بھی آگاہ کریں گے کہ جن کھلاڑیوں کا ہم سامنا کرنے جارہے ہیں، ان کا انہوں نے کس طریقے سے سامنا کیا تھا”۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ سال کے بعد کھیلی جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل پہلی باہمی مختصر سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا۔

پاکستانی کوچ نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمیں بنگلور، احمدآباد، چنئی، کلکتہ اور نئی دہلی میں کس قسم کی پچز پر کھیلنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ان پچز پر بھرپور مقابلوں کیلیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہمیں پانچ مختلف مقامات پر کھیلنا ہے اور میرے خیال میں ان تمام مقامات کی پچز میں تھوڑا بہت ہی فرق ہو گا”۔

واٹمور کا کہنا تھا کہ “دونوں ٹیموں کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی ہندوستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں اور یہ ایک اچھا مقابلہ ثابت ہو گا”۔

واٹمور کو اس سال مارچ میں محسن حسن خان کی جگہ قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اور اس کے فوراً بعد قومی ٹیم نے ان کی کوچنگ میں ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس کے بعد سے وہ ٹیم کو کوئی بھی قابل ذکر کامیابی دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا