مشرف اثاثہ جات کیس: سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی

Saturday 15 December 2012
0
سابق صدر و جنرل پرویز مشرف۔ فائل تٓصویر اے پی

سابق صدر و جنرل پرویز مشرف۔ فائل تٓصویر اے پی

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے مشترکہ اکاؤنٹ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

 ہفتے کو جج چوہدری حبیب الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے حوالے سے ان  کی اہلیہ صہبا مشرف کی درخواست پر سماعت کی۔

 دوران سماعت صہبا مشرف کے وکیل الیاس صدیق نے پرویز مشرف کے مشترکہ اکاؤنٹ کا ریکارڈ طلب کرنے کے حوالے سے ایک اور درخواست دائر کی۔

 عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کردی۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا