مصر میں آئینی مسودے پر ریفرنڈم

Saturday 15 December 2012
0

مصری اپوزیشن کے حامی آئینی ریفرینڈم کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ اپوزیشن نے ریفرینڈم کا بائیکاٹ ختم کرکے مخالفانہ ووٹ کاسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو، اے پی

قاہرہ: مصر میں نئے آئینی مسودے پر عوامی ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ صدر محمد مرسی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے لیے فوجی دستے تعینات کیئے گئے ہیں۔

متنازعہ آئینی مسودے پر ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کے عمل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کی وجہ ملک بھر میں ووٹنگ کی نگرانی کیلئے ججز کی تعداد ناکافی ہونا ہے۔

یاد رہے کہ ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ بائیس دسمبر کو ہوگی۔

ابتداء میں حکومت مخالف گروپس نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نئے مسودے پر ریفرنڈم کا بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ریفرنڈم میں مسودے کے خلاف اپنے ووٹ کا استعال کریں۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا