بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کا ارادہ
واشنگٹن: پاکستان اور افغانستان امن کے حوالے سے ایک نئے پروگرام کی طرف رواں دواں ہیں جس کے تحت کچھ طالبان رہنماؤں کے نام امریکہ کی تشکیل کردہ دہشت گردوں کی لسٹ سے خارج کردیے جائیں گے۔
عزیز اللہ الدین محمد، افغانستان کی اعلی امن کونسل کے ایک سینئر رکن نے بلومسبرگ خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس مسودے کے تحت طالبان افغان حکومت کے ساتھ جڑ سکتے ہیں یا نیشنل، پرلیمانی اور صوبائی انتخابات میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے سے پہلے انہیں القائدہ کے ساتھ ہر طرح کا تعلق توڑنا ہوگا، تشدد کو چھوڑنا ہوگا اور افغان قانون کا احترام کرنا ہوگا۔
تاہم کچھ امریکی حکام نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس تجویز کو رد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ افغان امن کے عمل میں امریکہ کے کردار کو کم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن افغانستان میں امن کے حوالے سے ہر منصوبے کو سپورٹ کرے گا اور یہ کہ اس نے ہمیشہ کابل اور اسلام آباد کے بیچ برائے راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
اسی بارے میں
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار






