زہرہ شاہد کے قتل پر احتجاج
‘مستحکم پاکستان کے لئے انتخابات ناگزیر ہیں’
Thursday 20 December 2012
رائیونڈ: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے انتخابات ناگزیر ہیں۔
جمعرات کو رائیونڈ میں سندھ کے سیاسی رہنما سردار علی گوہر مہر سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے باہر نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اور وہاں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر قابو پانا ملک کی معاشی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اقتدار ملنے کی صورت میں سندھ میں قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
- Dawn, dawn blog, Dawn News, Dawn Newspaper, dawn urdu, dawn urdu news. ڈان اردو, Dawn website, Dawn.com, DawnNews, general elections pakistan, Nawaz Sharif, Pakistan Muslim League – Nawaz (PML-N), urdu.dawn.com, مسلم لیگ ن, نواز شریف, ڈان, ڈان نیوز, ڈان ویب سائٹ, ڈان ڈاٹ کام, ڈان اخبار, ڈان اردو, ڈان اردو خبریں, ڈان.کام, پاکستان میں عام انتخابات
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا






