بالی نامہ
پی اے سی کا جرنیلوں کو زرعی زمین الاٹمنٹ کی مخالفت
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بدھ کے روز وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ سینئر فوجی افسران کو زرعی زمین الاٹ کرنے کی پالیسی کو ختم کریں اور آگے بھی اس پالیسی کو ختم کیا جائے۔
کمیٹی کے اجلاس میں جس کی صدارت اس کے چیئرمین ندیم افضل گوندل کررہے تھے متفقہ طور پر سن دو ہزار نو میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی طرف سے متعارف کرائی گئی خصوصی حوصلہ افزائی کی پالیسی کی فوری منسوخی کی سفارش کی گئی۔
اس پالیسی کےتحت بی پی ایس بائیس تک پہنچنے والے بیوروکریٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کو اسلام آباد میں ایک اضافی رہائشی پلاٹ ملتا ہے۔
اب تک دو سو چھتیس لوگ جس میں اکیس جج ممبران شامل ہیں اس اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جبکہ تریسٹھ مقدمات زیر التواء ہیں۔
ندیم افضل گوندل کا کہنا تھا کہ کمیٹی وزارت دفاع کے اپنے سینئر جرنیلوں کو زمین کی بڑی علاقوں کی الاٹمنٹ کے خلاف ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی یہ نہیں چاہتی کہ اس پالیسی کے خاتمے کا اثر ہلاک ہونے والوں کی بیواؤں اور مستحق لوگوں پر پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ سول اور ملٹرہ دونون بیروکریسیوں نے اس پالیسی کا غلط استعمال کیا ہے جسے اب ختم ہوجانا چاہیے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا






