بالی نامہ
‘ جنوبی پنجاب کو جلد از جلد صوبہ بنایا جائے’
Monday 24 December 2012
اسلام آباد: پنجاب میں نئے صوبوں کےقیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے دوران بہاولپور اور ملتان سے تین اراکین پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے کمیشن کو تجویز دی کہ جنوبی پنجاب کو جلد از جلد صوبہ بنایا جائے۔
پیر کو سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق، ماہرین کی ٹیم نے بریفنگ کے دوران کمیشن کو یہ تجویز دی۔
ماہرین میں تاج محمد لنگاہ، خیر محمد بدھ اور رافعت الرحمن رحمانی شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے تاج محمد لنگا نے اہم دستاویزات بھی کمیشن کے حوالےکیں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ کمیشن کو بذریعہ ای میل آٹھ مکمل دستاویزات اور تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیشن کا آئندہ اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ ہوگا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
- Dawn, Dawn News, Dawn Newspaper, dawn urdu, dawn urdu news. ڈان اردو, Dawn website, Dawn.com, DawnNews, new provinces in Pakistan, Pakistan’s National Assembly, parliamentary committee, urdu.dawn.com, قومی اسمبلی, ڈان, ڈان نیوز, ڈان ویب سائٹ, ڈان ڈاٹ کام, ڈان اخبار, ڈان اردو, ڈان اردو خبریں, ڈان.کام, پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام, پارلیمانی کمیٹی
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- پیپلز پارٹی کا زوال






