قائداعظم کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Tuesday 25 December 2012
0
محمد علی جناح۔ - فائل فوٹو

محمد علی جناح۔ – فائل فوٹو

اسلام آباد: بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 136واں یوم ولادت آج (منگل کو) ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

اس موقع پر تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

محمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا۔ وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے۔ وہاں سے انہوں نے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔ ان انتقال 11ستمبر 1948
میں ہوا۔

بانی پاکستان کے یوم ولادت کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں آج خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

مزید برآں اس موقع پر آرٹس کونسل کی جانب سے تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر مبنی بانی پاکستان کی انتہائی نادر ، نایاب ، تاریخی تصاویر کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: