بالی وڈ اسٹارز کی ایجوکیشن
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی: پاکستان، ہندوستان فائنل میں

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔
اسپورٹس ڈیسک: پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری لیگ میچ میں جاپان کو شکست دے دی ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کی ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے قومی ٹیم فائنل میں بھی پہنچ گئی جو جمعرات کو روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بدھ کو کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے جاپان کو پانچ دو سے ہرا دیا میچ کے ابتدائی لمحات میں پاکستان کی جانب سے وقاص شریف نے پہلا گول کر کے اسکورنگ کا آغاز کیا۔ تاہم جاپان نے دو گول کر کے پہلے برتری ختم کی اور پھر سبقت حاصل کی۔
لیکن پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی نے دوسرا گول کر کے اسکی یہ برتری ختم کر دی۔ پاکستان کی جانب سے دوسرے ہاف میں وقاص شریف نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔
اسکے بعد عبدالحسیم خان کے دو گولز نے میچ پر قومی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی اور جاپان کو میچ میں کم بیک نہ کرنے دیا۔
ملائیشیا کو فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کو کم از کم چھ گولز کے مارجن سے شکست دینا تھی اور آج کھیلے گئے اس آخری گروپ میچ میں ملائیشیا نے پہلے ہاف میں تین گول کرکے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی بھرپور کوشش بھی کی، لیکن ہندوستان نے دوسرے ہاف میں کم بیک کرتے ہوئے تین گول کر کے ملائیشیا کو اس مارجن سے نہ جیتنے دیا جو اسے فائنل میں پہنچاتا۔
ہندوستان کو اس میچ میں پانچ دو سے شکست ہوئی اور ٹورنامنٹ میں یہ اس کی پہلی شکست تھی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز جمعرات روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں
Urdu Englishاپنی رائے دیجئے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- نون لیگ کے رہنما کی ساڑھے پینتالیس کروڑ کی گھڑی: شازیہ مری کا دعویٰ
- بلوچستان میں لشکرِ جھنگوی
- مردان دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہوگئی
- کامیڈی کا گرتا معیار






Hockey is the national game of Pakistan but I did not see any coverage for it even no media mentioned the final match timing and it is not a good sign for hockey in Pakistan,
field hockey is national game of Pakistan.But there is no coverage for it in electronic media as well as in print media even i did not find the starting time of final match of asian hockey championship 2012 .its time to think seriously for the future of hockey in pakistan as a NATIONAL game.