زہرہ شاہد کے قتل پر احتجاج
اسپیکربلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
Wednesday 26 December 2012
کوئٹہ: اسپیکربلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
بدھ کو ہونے والی رائے شماری میں اسپیکرکے خلاف سینتالیس جبکہ حمایت میں ایک ووٹ آیا۔
ڈپٹی اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آج اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔
وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا کہ انہیں اسپیکر کی برطرفی پر دکھ ہے اور وہ کسی کے غم میں خوش نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے اسپیکر کےانتخاب کے لیے جلد ہی اجلاس بلایا جائے گا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا






