کراچی میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

Friday 28 December 2012
0
موبائل فون- —فائل فوٹو

موبائل فون- —فائل فوٹو

کراچی:صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، کراچی میں موبائل فون سروس دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے باعث بند کی گئی۔

حکومت کی طرف سے بغیر پیشگی اطلاع کے صبح گیارہ بجے موبائل فون اچانک بند کردیے گئے تھے۔

خبر کے مطابق کراچی میں موبائل نیٹ ورک گیارہ سے شام  چھ بجے تک بند رہیں گے۔

قبل ازیں نو اور دس محرم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک معطل رہی۔ اس کے علاوہ اس دوران پی ٹی سی ایل کے وائر لیس فون بھی بند کردیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نوے فیصد سے زیادہ دھماکوں میں موبائل فون سمیں اور موٹرسائیکل استعمال کئے گئے۔

انہوں نے اس موقف تھا کہ قرآنی آیات کے بکسوں میں جو بم رکھ کر دھماکے کیے گئے ان میں بھی موبائل فون استعمال کیے گئے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: