‘چوبیس گھنٹوں میں یوٹیوب سے پابندی اٹھالی جائیگی’

Saturday 29 December 2012
10

۔۔۔۔ فائل فوٹو

کراچی: حکومت نے وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ “یو ٹیوب” سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ  24 گھنٹوں میں پابندی اٹھالی جائے گی۔

سماجی رابطوں میں اہم کردار ادا کرنےاور تاریخ کو اپنے اندر سموئے رکھنے والی وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کے استعمال پرپاکستان میں اس وقت پابندی عائد کردی گئی تھی جب اس پر ایک امریکی فلم ساز کی اسلام کیخلاف توہین آمیز فلم نشر کی گئی۔

عالم اسلام نے اس معاملہ کا فوری نوٹس لیا اور اس کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ پاکستان میں بھی امریکی فلمساز کیخلاف بھرپور احتجاج ہوا جس کے بعد حکومت نے یوٹیوب پر پابندی عائد کردی تھی۔

کئی ماہ تک معطل رکھنے کے بعد حکومت نے بالاآخر یوٹیوب کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئندہ  24 گھنٹوں میں وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ “یو ٹیوب” سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین سے مشاورت کیلئے ایک میٹنگ کی بھی بلائی گئی جسکے بعد یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ان پر اس پابندی کو ختم کرنے کیلئے دباو ڈال رہے تھے وہ اب خوش ہو جائیں۔

مزید برآں، وفاقی وزیر نے ایک دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیلیکیونیکیشن اتھارٹی ایک فائر وال سافٹ وئیر حاصل کر رہی ہے جس سے تمام غیر ضروری غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد فلٹر کیا جاسکے گا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

10 تبصرے
  1. well done

  2. plz on kardo youtub yarrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrr.

  3. M.Noman کہتے ہیں

    please you tube khol di jai

  4. plz youtube on ho gai mjy koi tareeqa btao on krny ka plzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzzz

  5. abdullahmalik98 کہتے ہیں

    plz u tube open kr dein

  6. on kar do junab plz

  7. please youtube kholen