مصوری ایک فن
کوئٹہ میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک
Saturday 29 December 2012

پولیس اہلکار ایک جائے وقوعہ پر۔ – فائل فوٹو اے پی
کوئٹہ: ہفتہ کے روز کوئٹہ کےعلاقے غوث آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سٹیلایٹ ٹاون کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث تین اہلکار جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔
فائرنگ کے واقعے میں چوتھا زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔ سی سی پی کوئٹہ میر زبیر محمود کہتے ہیں کہ پولیس عوام کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔
پولیس کی گاڑی علاقے میں معمول کی گشت پر تھی کہ اس پر فائرنگ کی گئی اور حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
ابتک کسی گروہ کیجانب سے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- این اے 250: عارف علوی 17 ہزار ووٹ لیکر کامیاب
- سندھ کا ٹھپہ گروپ
- حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے رہنما پر حملہ
- کراچی، تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد قتل





