بالی نامہ
چنئی: جمشید کی سنچری، پاکستان فتحیاب

چنائے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بالر، جنید خان۔ فائل تصویر اے ایف پی
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم: 40 : 17
پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں ہندوستان کو چھ وکٹ سے شکست دیدی، ناصر نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی جبکہ شعیب ملک 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:25 : 17
پاکستان کی ہدف کی جانب کامیاب پیش قدمی جاری ہے اور گرین شرٹس نے آخرتی اطلاعات آنے تک 45 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔
ناصر جمشید 96 اور شعیب ملک 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:05 : 16
یونس خان کی ففٹی اور اس کے بعد دیندا کی گیند پر کیچ آؤٹ۔ پاکستان نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 بنالئے۔ اکتیسواں اوور جاری۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:32 : 15
ناصر جمشید اور یونس خان کھیل رہے ہیں۔ یوراج نے ایک اوور پر 12 رنز دئیے ہیں۔ پاکستانکے دوکھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنز۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:45 : 14
جیت کیلئے پاکستان کو 36 اوورز میں ایک سو نوے رنز درکار ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:35 : 14
اظہر علی آؤٹ۔ دوکھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان نے 12 اوورز پر 28 رنز بنائے ہیں۔ جمشید اور یونس خان کریز پر ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:55 : 13
بھونیش کمار کی اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار پرفارمنس ، محمد حفیظ کو آؤٹ کیا۔ اب ناصر جمشید اور اظہر علی کریز پر ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:13 : 13
انڈیا نے 49 اوورز پر 217 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ محمد عرفان کا مہنگا اوور، 4,4,6,2,1,4 دھونی کی شاندار سینچری۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:00 : 13
ہندوستان نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ہیں اور اب تک پینتالیس اوور کا کھیل ہوچکا ہے۔ رائنا حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور دھونی نے اپنے کیریئر کی سینتالیسویں اور پاکستان کیخلاف نویں ہاف سینچری مکمل کی۔ یہ ففٹی انہوں نے عمر گل کی گیند پر بنائی۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:39 : 11
شعیب ملک نے اجمل کی اوور کیا۔ انڈیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 91 بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:15 : 11
حفیظ نے پہلا اوور کیا اور صرف پانچ رنز دئیے۔ 25 اوور میں انڈیا نے 84 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:57 : 10
انڈین کیپٹن دھونی اور سریش رائنہ محتاط کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ بال کو لیٹ کھیل رہے ہیں۔
پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم:25: 10
انڈیا نے گیارہ اوور میں تیس رنز بنائے جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
کراچی:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہندوستان کے شہر چنائے میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ہندوستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی روہت شرما ہیں جن کو جنید خان نے آؤٹ کیا اور ان کا کیچ محمد حفیظ نے لیا۔
اس سے قبل یوراج کو جنید خان نے یوراج سنگھ کو دو رنز پر بولڈ کیا۔ ان سے پہلے، جنید کے اسی اوور میں کوہلی بھی بولڈ ہوئے۔
محمد عرفان نے گوتم گھمبیر کو بولڈ کیا جبکہ آؤٹ ہونے والے سب سے پہلے کھلاڑی سہواگ تھے اور انہیں بھی جنید خان نے بولڈ کیا۔
ویراج کوہلی آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہیں محمد عرفان نے بولڈ کیا۔
دوہزار سات کے بعد سے اب ہندوستان کی سرزمین پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ میچز جاری ہیں جن میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز منعقد ہوچکے ہیں ۔ ان میچوں میں پاکستان اور ہندوستان نے ایک ایک میچ جیتا۔
آج پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مجوزہ تین ون ڈے میچز کا پہلا مقابلہ چنائے میں ہورہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب سہواگ پاکستانی پاولر جیند خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا





