بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان منسوخ

Monday 31 December 2012
0
۔۔۔فائل فوٹو۔

۔۔۔فائل فوٹو۔

ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اگلے ماہ ہونے والا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اب تک باقاعدہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

یہ فیصلہ پیر کو ڈھاکہ میں ہونے والے بی سی بی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

بی سی بی کے صدر نجم الحسن کا پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے جبکہ آئی سی سی نے بھی میچ آفیشلز کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی بنگلہ دیش کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم ڈھاکہ ہائی کورٹ کی مداخلت کے باعث ٹیم دورہ نہیں کرسکی تھی۔

 

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا