کولکتہ ون ڈے: ہندوستان کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

Thursday 3 January 2013
0
کپتان محمد حفیظ 61 رنز کی شاندار اننگ کے دوران شاٹ کھیلتے ہوئے۔ فائل فوٹو اے پی۔۔۔

محمد حفیظ شاٹ کھیلتے ہوئے۔ —اے پی فائل فوٹو

19:12 PST:

ایشانت شرما جنید خان کی گیند پر بولڈ، ہندوستان کی پوری ٹیم 165 رنز بنا کر ڈھیر، پاکستان نے میچ میں فتح کے ساتھ ساتھ سیریزس میں بھی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

18:32 PST:

اجمل کا جادو چل گیا۔ ایک اوور میں تین آؤٹ پہلے جدیجا گئے، پھرکمار اور ڈینڈا آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کے نو کھلاڑی آؤٹ چالیس اوور ہوئے اور 132  رنز ہوئے ہیں۔

18:18 PST:

دھونی پر دباؤ اور ذمے داری۔ پاکستانیوں کا بھی خیال کہ دھونی اب بھی پانسہ بلٹ سکتے ہیں۔ انڈیا نے 37  اوورز پر چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر  121 رنز بنائے ہیں۔

17:55 PST:

شعیب ملک کی گنید پر اشونت کامران اکمل کے ہاتھوں اسٹمب ہوئے اور پویلین کی راہ لی۔ بتیس اوور پر ہندوستان کے 106  رنز اور 6  کھلاڑی آؤٹ۔

17:47 PST:

حفیظ نے نہ صرف قیمتی  76 رنز جوڑے بلکہ آٹھ اوورز میں صرف 19  رنز دے کر رائنہ کو نکال  باہر کیا۔ انڈیا کی مشکلات میں اضافہ 103  رنز پر 5  کھلاڑی آؤٹ اور اکتیس اوور ہوچکے ہیں۔

17:40 PST:

سریش رائنہ محمد حفیظ کی گیند پر اسٹمب ہوگئے۔ فیصلہ تھرڈ امپائر نے کیا۔ پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ہندوستان نے 96  رنز بنائے ہیں اور چھبیسواں اوور جاری ہے۔

17:20 PST:

حفیظ اور عرفان نے گویا انڈیا کو باندھ رکھا ہے۔ گزشتہ دو اوورز میں ہندوستان صرف پانچ رنز بناسکا۔ اس وقت انڈیا نے چار کھلاڑی گنواکر 85 رنز بنائے ہیں۔

17:14 PST:

محمد حفیظ نے اپنے اوور میں ایک رن دیا۔ اگلے اوور میں گل کی باؤنسر رائنہ کے سر سے گزری۔ انڈیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر بنائے ہیں 80 رنز اور اکیس اوور پورے ہوچکے ہیں۔

17:08 PST:

عمر گل کی گیند پر یوراج نے کیچ دیدیا ۔ انیس اوورز پر انڈیا نے  70  رنز بنائے ہیں اور اسکے 4  کھلاڑی پویلین کو لوٹ چکے ہیں۔

17:01 PST:

عمر گل نے سہواگ کو آؤٹ کردیا ۔ سترہ رنز پر  انڈیا نے 64 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

16:37 PST:

جنید کا ایک اور شکار ، کوہلی پویلین کو واپس لوٹ گئے۔ اجمل نے ان کا شاندار کیچ لیا۔ یوراج کی آمد ۔ انڈیا نے 12 اوورز   میں  55 رنز بنائے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

16:09 PST:

سات اوورز پر کسی کھلاڑی کے نقصان کے بغیر انڈیا نے 35 رنز بنائے ہیں۔

14:54 PST:

پاکستان 50  اوورز تک کے لئے اپنا کھیل برقرار نہیں رکھ سکا۔ محمد حفیظ ، 76 اور ناصر جمشید 106 کیساتھ پاکستان نے بہترین شروعات کی۔ ہندوستان نے صورتحال پر قابو پانے کی مؤثر کوشش کی اور جدیجا نے دس اوورز پر اکتالیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 48.3 اوورز میں  250 رنز بنائے ہیں۔

14:51 PST:

اجمل نے ویوین رچرڈ کے انداز میں ایک کمار کے گیند پر خوبصورت چوکا لگایا ہے۔ آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستا ن نے 250  رنز بنائے ہیں۔

14:31 PST:

جادیجہ کی گیند پر عمر گل کا چھکا۔ جادیجا کے اوور پر آٹھ رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر چوالیسس اوورز میں 228  رنز بنائے ہیں۔

14: 20 PST:

ناصر جمشید کی شاندار سینجری۔ پاکستان نے چالیس اوورز پر 208 رنز بنائے ہیں اور اس کے چار کھالاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

کولکتہ: ہندوستان نے کولکتہ میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

میزبان ٹیم نے گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روہیت شرما کی جگہ ریوندر جادیجا کو شامل کیا ہے جبکہ پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیرز میں ایک  – صفر سے برتری حاصل ہے۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا