مصوری ایک فن
قائد ایم کیو ایم کیلئے استثنیٰ کی درخواست

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ایک فائل تصویر۔ اے ایف پی
کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت کیس میں حاضری سے مستثنٰی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے سینیٹر فروغ نسیم نے درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ چھ سات سال سے پاکستان میں سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا قتل اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ حال ہی میں اے این پی کے سینئر رہنماء بشیر بلور سمیت متعدد سیاسی کارکن قتل کئے جاچکے ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الطاف حسین کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیکر انہیں ان کا مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد کو توہین عدالت کیس میں سات جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- سندھ کا ٹھپہ گروپ
- لندن پولیس کا الطاف حسین کیخلاف تحقیقات کا آغاز
- نئی کابینہ کے اہم ناموں کی حتمی منظوری
- پاکستانی طالبعلم کے ٹریفک کنٹرول پروجیکٹ کیلئے بین الاقوامی اعزاز





