سپر مین کے نئے کارنامے
اچھا یا برا کوئی طالبان نہیں ہوتا، وزیر دفاع
Friday 4 January 2013
اسلام آباد: وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ اچھا یا برا کوئی طالبان نہیں ہوتا، جو بھی دہشتگرد ہے اسے ختم کرنا چاہئیے۔
جمعے کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا کے ساتھ کے دوران وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اب تک 26 طالبان لیڈرز کو رہا کر چکا ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ طاہرالقادری کے پیچھے اسٹبلشمنٹ نہیں ہے، ہر کوئی اپنی کمپنی کو مشہور کرنے کے لیے ایسے ناموں کا استعمال کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسہ یا احتجاج کرنا طاہرالقادری کا حق ہے تاہم آئین توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے منظر عام پر لایا جائے یا نہیں۔
نوید قمر نے کہا کہ نگران حکومت پر اپوزیشن سے مشاورت سترہ مارچ کو ہوگی، اس سے پہلے مشاورت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
- Dawn, Dawn News, Dawn Newspaper, dawn urdu, dawn urdu news. ڈان اردو, Dawn website, Dawn.com, DawnNews, naveed qamar, Pakistan Defense Minister, Pakistani Taliban, urdu.dawn.com, نوید قمر, ڈان, ڈان نیوز, ڈان ویب سائٹ, ڈان ڈاٹ کام, ڈان اخبار, ڈان اردو, ڈان اردو خبریں, ڈان.کام, وزیر دفاع, ، پاکستانی طالبان
اسی صفحہ سے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پیپلز پارٹی کا زوال
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے






