‘سرکاری فنڈز سے چلنے والی اشتہاری مہم پر پابندی’

Saturday 5 January 2013
0
الیکشن کمیشن۔ - اے ایف پی فوٹو

الیکشن کمیشن۔ – اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی سرکاری فنڈز سے چلنے والی اشتہاری مہم پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر ایسے اشتہارات روکنے کی ہدایت کی جن میں علامت (لوگو) ہو، پارٹی کا نام، پارٹی کے رہنماؤں کی تصاویر اور براہ راست یا بالواسطہ طور پر کسی بھی پارٹی یا امیدوار کو فروغ دیا جارہا ہو۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے تمام اشتہارات پر پابندی ہوگی، جو انتخابی نتائج پر بلواسطہ یا بلا واسطہ اثر انداز ہوسکتے ہوں۔

ایسی اشتہاری مہم روکنے کیلئے الیکشن کمیشن نے متعلقہ مرکزی اور صوبائی اداروں کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: