سپر مین کے نئے کارنامے
شاہ زیب کیس: ملزمان کا فون ریکارڈ حاصل
کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پولیس نے نوجوان شاہ زیب کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی موبائل فون کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے موبائل فونز کی سمیں ان کے اپنے نام پر نہیں ہیں۔
ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے واردات کے فوراً بعد اپنے والدین سے رابطہ کیا تھا، بعد میں انہوں نے مزید چھ نمبروں پر کالیں کیں۔
پولیس نے ان موبائل فون نمبروں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے بھی تحقیقاتی ادارے سے رابطہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب کیس کی تحقیقات کرنے والے کراچی کے درخشاں تھانے نے عینی شاہدین کے بیانات اور واقعاتی شواہد پر مبنی رپورٹ اعلٰی حکام کو ارسال کردی ہے۔
کل ہونے والی شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بدر پر واقع شاہ رخ جتوئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جبکہ ان کے والد سکندر جتوئی کی فیکٹریاں اور دفاتر سیل کر دئیے گئے ہیں۔
پولیس نے ان کے بھائی شہزاد جتوئی، والد سکندر جتوئی اور چچا مظہر جتوئی کے نام بھی تفتیش میں شامل کر لئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے ایک اور مرکزی ملزم سراج تالپور کے والد کے بھی بنک اکاؤنٹس منجمند کر دئیے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس نے بیس سالہ نوجوان کے قتل کا نوٹس ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر پر لیا تھا جس کے مطابق بیس سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن پولیس ملزمان کی گرفتاری میں اب تک کامیاب نہیں ہو سکی اور ملزمان کی عدم گرفتاری کی اصل وجہ ان کا اثر و رسوخ بتایا جارہا ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- کراچی، پی ٹی آئی اور متحدہ
- ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا، الطاف
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- پیپلز پارٹی کا زوال






