بالی نامہ
کراچی: پر تشدد واقعات میں مزید چھ ہلاکتیں
کراچی: کراچی میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات میں مزید چھ افراد ہلاک جبکہ شہر کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں ایک بم ناکارہ بنایا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق، پیر کو خواجہ اجمیر نگری میں پولیس چوکی کے قریب سے تین سے پانچ کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
دوسری جانب، شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، چنیسر گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جبکہ سرجانی نادرن بائی پاس کے قریب گولیاں لگنے سے ٹرک ڈرائیور عارف جان ہلاک ہوا ہے۔
اسی طرح، سچل میں فائرنگ کرکے ایک شخص قادر بخش کو قتل کر دیا گیا جبکہ اورنگی ٹاون سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
ادھر اتوار اور پیر کی درمیان رات عائشہ منزل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے اس میں سوار اصغر الیاس اور اس کی بیٹی زینب موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
لیاری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- الطاف حسین: ماضی اور حال
- پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا






