سپر مین کے نئے کارنامے
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاکستان کا احتجاج

فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔
اسلام آباد: پاکستان نے پیر کو ہندوستان کی جانب سے پاکستانی فوجی چوکی پر کیے بلااشتعال حملے پر پڑوسی ملک سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا ہے، مذکورہ حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔
ہندوستان اور پاکستانی افواج کے درمیان تقسیم شدہ کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر کے قریب متنازع سرحد پر اتوار کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ابتدا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول پار کرنے کے بعد سوان پترا کی فوجی چوکی پر حملہ کیا تاہم انڈین فوج نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے حملے پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی خط بھیجا ہے۔
بیان میں حکومت ہندوستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کرے۔
دوسری جانب ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل جگادیش داہیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول کراس نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی اور ہماری فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
ہندوستان کے زیر انتظام سری نگر میں انڈین آرمی کے ترجمان کرنل بری جیش پانڈے نے پاکستانی فوج پر حاجی پیر سے متصل اری سیکٹر میں گاؤں پر مارٹر گولے فائر کرنے کا الزام لگایا۔
ہندوستان نے نومبر 2008 میں کیے گئے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان سے امن مذاکرات معطل کر دیے تھے، مذکورہ حملوں میں 166 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ہندوستان اور امریکہ نے پاکستان سے کارروائی کرنے والے عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ پر ان حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان فروری 2011 میں امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا تھا تاہم ابھی تک کشمیر پر تنازع تاحال برقرار ہے۔
اسی بارے میں
اسی موضوع پر
اسی صفحہ سے
مقبول ترین
- خبریں
- رائے
- ملٹی میڈیا
- کراچی، پی ٹی آئی اور متحدہ
- ایم کیو ایم میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا، الطاف
- پندرہ ارب ڈالرز کے سعودی بیل آؤٹ پیکج کا امکان
- کھیل شروع کرتے ہیں





