ہندوستان کا پاکستان پر دو فوجی ہلاک کرنیکا الزام

Tuesday 8 January 2013
0

فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

جموں: ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر کی متنازعہ سرحد کے قریب پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ سے دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

انڈیا ٹائمز ناؤ نیوز چینل کے مطابق ایک فوجی آفیشل نے الزام لگایا ہے کہ جنگل کے علاقے سے ملنے والے ایک فوجی کی لاش مسخ شدہ ہے۔

کشمیر میں ہندوستانی فوج کے سینئر کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا جس میں ہمارے دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ایک اور ذدیعے نے بھی اموات کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے ترجمان نے ہندوستان کی جانب سے لگائے بلااشتعال فائرنگ کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹی وی چینلز نے فوجی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ گشت پر مامور ہندوستانی فوجیوں پر پاکستانی فوجیوں نے سرحد پار کرکے حملہ کیا ہے۔ کشمیر میں انڈین فوج کے ترجمان آر کے پالٹہ نے اس حادثے پر تبصرہ کرنے انکار کر دیا۔

کمانڈر کے مطابق منگل کو پیش آنے والا حادثہ جموں سے 173 کلومیٹر دور جنوبی کشمیر کے مہندر سیکٹر میں پیش آیا۔

ہندوستانی فوج کے جنوبی کمانڈ کے ترجمان راجیش کے کالیا نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس کے پاکستانی دستے لائن آف کنٹرول پر اپنے حصے کی جانب واپس چلے گئے۔

یاد رہے کہ اتوار کو پاکستان نے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے کراس کر کے پاکستان کی فوجی چوکی پر حملہ کر دیا تھا جس میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا، مذکورہ واقعے میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کا آغاز کرنیکا الزام عائد کیا تھا۔

پاکستان نے اس جارحیت پر پیر کو پڑوسی ملک سے احتجاج بھی کیا تھا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا