قندھار ایئرپورٹ کے قریب راکٹوں سے حملہ

Tuesday 8 January 2013
0
۔ تصویر اے پی

۔ تصویر اے پی

اسلام آباد: افغانستان کے قندھار ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اس وقت راکٹوں سے حملہ کیا جب پی آئی اے کا ایک طیارہ روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر کھڑا تھا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق، پرواز پی کے 199 اور اس میں سوار 42 مسافر اور عملہ حملے میں محفوظ رہا۔

ڈان نیوز کے مطابق، مجموعی طور پر مختلف اطراف سے دس راکٹ داغے گئے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز کو قندھار سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

حکام کے مطابق طیارے کو عارضی طور پر ایئر فیلڈ سے ہٹادیا گیا تھا تاہم طیارہ کوئٹہ کے لیے جلد روانہ ہوجائے گا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: