دبئی پولیس کی شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کرنے کی تردید

Tuesday 8 January 2013
0
کراچی میں رہائش پذیر شاہ زیب خان کو 25 دسمبر 2012ء کو ہلاک کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو۔

کراچی میں رہائش پذیر شاہ زیب خان کو 25 دسمبر 2012ء کو ہلاک کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو۔

دبئی: دبئی پولیس نے منگل کو شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی۔

دبئی پولیس کے ایک اہلکار نے گلف نیوز کو بتایا کہ پاکستانی میڈیا کے دعووں کے بر عکس جتوئی کو دبئی سے گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو جنوری کو کراچی میں فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان شاہ زیب خان کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے شاہ رخ کی گرفتاری کے سخت احکامات کے بعد سندھ پولیس معاملے کے لیکر سرگرم ہے۔

دبئی پولیس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے نامزد ملزم کو پکڑنے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ‘اگر وہ شخص پاکستانی پولیس کو مطوب ہے اور وہ دبئ میں داخل ہوا ہے تو اسکو گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول کے نوٹ کی ضرورت ہوتی ہے پھر اسکو گرفتار کیا جائے گا’

اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر جتوئی کو گرفتار کیا جاتا تو دبئ پولیس اس پیش رفت کا اعلان کرتی۔

یاد رہے کہ آج صبح شاہ رخ جتوئی کو دبئی سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جبکہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ان کی گرفتاری سےلاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا
%d bloggers like this: