کوئٹہ میں نیٹو ٹرمینل پر حملہ، دو افراد ہلاک

Friday 11 January 2013
0

فائر بریگیڈ کے اہلکار نیٹو کنٹینرز میں لگی آگ کو بجھا رہے ہیں ۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے نیٹو ٹرمینل پر راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں متعد ٹینکرز تباہ اور دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں آج بھی سریاب روڑ پر معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلعم مسلح افراد نے نیٹو کنٹینرز پر راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز تباہ ہو گئے۔

ابتدائی رپورٹس میں مطابق راکٹ حملوں میں افغانستان میں نیٹو افواج کیلیے اشیائے خور و نوش لے جانے والے ہپانچ کنٹینر بھی تباہ ہو گئے جبکہ واقعے میں دو افراد ہلاک بھی ہوئے۔

مقامی سینئر پولیس آفیشل حامد شکیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ 12 نامعلوم افراد نے ٹرمینل پر حملہ کیا اور راکٹ فائر کیے، راکٹ فائر کیے جانے سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی اور وہاں پر کھڑے دس میں سے پانچ ٹینکرز تباہ ہو گئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر آج بھی ایک دھماکہ ہوا تاہم رہورٹس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا۔

واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے سریاب میں ڈبل روڑ پر واقع کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کیو ڈی اے)  کے پرانے دفتر کے قریب پیش آیا ۔

شہر شٹر ڈاؤن ہرٹال کے باعث دکانیں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

سiکیورٹی اہل  کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ شہر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پانچ بم دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا تھا۔

شام چار بجے کے قریب باچا خان چوک پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے بعد رات آٹھ بجے کے قریب علمدار روڈ پر دو بم دھماکوں میں اسنوکر کلب کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 81 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے میں سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

کمنٹس کے لیے زبان سیلکٹ کریں

Urdu English

اپنی رائے دیجئے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں ہوا